حوزہ نیوز ایجنسی کی المعلومہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی ماہر صفاء الاعسم نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ جب سے عراق سے امریکی فوجی انخلا کا اعلان ہوا ہے تب سے داعش کی کاروائیاں بھی بڑھ گئی ہیں،تاہم داعش کی ان حرکتوں کا عراق کی سلامتی پر کبھی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ اپنے اختتام کو پہنچ چکاہے ، اب وہ قتل وغارت گری کے اپنے پچھلے دور میں کبھی واپس نہیں آسکتا ہے۔
الاعسم نے یہ بھی کہا کہ بغداد میں حالیہ بم دھماکوں اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے کچھ حملوں کا مقصد عراق سے امریکی انخلا کے اعلان کے بعد داعش کے میڈیا میں ہلچل پیدا کرنا تھا۔
عراقی سکیورٹی کے ماہر نے بتایا کہ ان کاروائیوں کے مقاصد بالکل واضح ہیں جو امریکی فوجوں کو عراق میں باقی رکھنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے داعش دہشت گرد گروہ کو ختم کرنے اور اس کینسر کے ٹیومر کو ختم کرنے کے لئے عراقی فورسز کی صلاحیت پر زور دیا۔